MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سنیل شیٹی بیٹی اتھیا کی شادی گھر میں کیوں کر رہے ہیں ؟ وجہ سامنے آگئی

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی جلد ہی پیا دیس سدھارنے والی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب 23 جنوری کو ہوگی جس کے لیے تقریبات کا آغاز کل سے ہو جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق اتھیا

- Advertisement -

اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی تقریب کیلئے کسی عالیشان وینیو کے بجائے سنیل شیٹی کے کھنڈالا میں قائم بنگلے کا انتخاب کیا گیا ہے اور اب شادی سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہونے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتھیا اپنی شادی اور سات پھیروں کی تقریب کے لیے زیادہ شورشرابا نہیں چاہتیں اسی لیے سنیل شیٹی نے بیٹی اور داماد کو خوش کرنے کے لیے شادی کی تقریب اپنے کھنڈالا بنگلے میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے۔دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں بڑی تعداد میں بھارت کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی، اس حوالے شیٹی خاندان کا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رات یاد رکھنے والی رات ہوگی جس کا ہمیں بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔بھارتی میڈیا پر اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے علاوہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کا نام سامنے آیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنے داماد بھارتی کرکٹر کے ایل راہول سے 2019 میں ہونے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.