MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

علیم ڈار کے بیٹے کا ولیمہ، بابر اعظم تقریب میں توجہ کا مرکز

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔آئی سی سی امپائر علیم ڈار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سمیت زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکا ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔سابق کپتان اظہر علی اور کرکٹر عابد علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود اور سابق منیجر اظہر زیدی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.