حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،مبین خلجی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدو س بزنجو کی قیادت میں حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں وسعت کے لئے اقدامات کررہی ہے جبکہ فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کو بھی مزید بہتر بنایا جارہا ہے
- Advertisement -
اسی سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی کی بوسیدہ اورپرانی پائپ لائنوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات سے نجات حاصل ہو۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کو خوبصورت بنانے کے لئے شہر میں مختلف پرجیکٹس پر جام تیزی سے جاری ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ 2022 کے آخر تک تمام زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے گا۔
میرے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔عوامی خدمت کے لئے میرے حلقے کے عوام نے جو مجھ پر اعتماد کیا ہے اس کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی ہے۔اگر کسی علاقہ میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات ہو تو وہ فوری نوٹس میں لائیں کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔میرا حلقہ انتخاب چونکہ بہت بڑا ہے اس لئے وہاں مسائل بھی زیادہ ہے جس کو حل کرنے کے لئے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے کام کیا جارہا ہے۔