MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کی طاقت سے شراب خانو ںکوکھولنے نہیں دینگے،مولانا ہدایت الرحمن

0 526

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ گوادر کے ہندو برادری نے پریس کانفرنس میں شراب خانوں کی دوبارہ کھولنے کی مخالفت کی ہے عوام کی طاقت سے شراب خانو ںکوکھولنے نہیں دینگے اور عدالت سے بھی رجوع کرینگے

- Advertisement -

صوبائی وزیر فشریز میں اکبر آسکانی ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے فی ٹرالر بھتہ وصول کررہے ہیں یکم مارچ سے کوئٹہ کی طرف مارچ کرکے دھرنا دینگے حق دو تحریک کا تعلق جماعت اسلامی سے نہیں بلکہ جماعت اسلامی نے ہمارے تحریک کی حمایت کی ہے ریکوڈک معاہدے پر خاموش نہیں بیٹھے گے

سی پیک سے پنجاب میں ترقی اور بلوچستان میں چیک پوسٹیںقائم کی گئیں اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو یکم مارچ سے گوادر پورٹ دوبارہ بند کرینگے بیورو کریسی مسائل حل کرنا چاہتی ہے لیکن وزراءاس کی مخالفت کررہے ہیں اردو چینل مالکان نے ہمیں کوریج نہیں دی اس کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے مولانا عطاءالرحمن، ولی شاکر، امان اللہ شادیزئی ودیگر بھی موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.