MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان 220 ملین آبادی پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے،، شاہ محمود قریشی

1 329

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ڈچ وفد نے رائل فریسلینڈ کمپنی کے سی ای او ہائین شومیکر کی سربراہی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی ۔ پیر کو ملاقات وزارتِ خارجہ میں ہوئی،وزیر خارجہ نے اراکین وفد کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے میسر مواقعوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شا ہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان 220 ملین آبادی پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے، ہماری حکومت جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے، پاکستان، دودھ کی پیداوار کے حوالے سے عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم ڈیری کے شعبے کو مزید وسعت دینے کیلئے ڈچ کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ڈچ کمپنی کے وفد نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاکستان میں ڈیری کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹوگو کے وزیر خارجہ پروفیسر رابرٹ ڈوسی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے

- Advertisement -

کہ پاکستان اور ٹوگو کے مابین باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں، پاکستان اور ٹوگو کے درمیان سیاسی، سفارتی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے میکانزم کے قیام سے، دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ پیر کوٹیلیفونک رابطے کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ٹوگو کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مشترکہ تاریخ، اور علاقائی و عالمی امور پر نقطہ نظر کی ہم آہنگی کی بنیاد پر استوار ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطحوں کا جائزہ لیا

اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ٹوگو کے درمیان سیاسی، سفارتی، تجارتی اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے میکانزم کے قیام سے، دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے ۔ وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو حکومت کی ‘اینگیچ افریقہ’ پالیسی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نیروبی اور ابوجا میں بالترتیب جنوری 2020 اور نومبر 2021 میں منعقد ہونے والی دو علاقائی تجارتی کانفرنسیں اسی پالیسی کے تحت اٹھائے گئے موثر اقدامات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ٹوگو کے نوجوان سفارت کاروں کو فارن سروس اکیڈمی، اسلام آباد میں سفارتی تربیت کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔فریقین نے اپنی متعلقہ وزارتوں کے درمیان پائیدار اور باقاعدہ تبادلوں کے لیے دوطرفہ میکانزم کے قیام پر اتفاق کیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.