MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0 82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اآباد(مسائل نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 29 مارچ 2026 سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گا۔

پروازیں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے روانہ ہوں گی اور یہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

پی آئی اے کے مطابق لندن اس کا سب سے پہلا اور انتہائی پرکشش بین الاقوامی روٹ ہے، اور ایئرلائن پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی آپریشن میں یہ اضافہ مسافروں کی سہولت اور عالمی نیٹ ورک کی مضبوطی کے لیے کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.