بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
ڈھاکہ(مسائل نیوز)بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے۔
گزشتہ روز بی بی ایل کے 14ویں میچ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف حارث رؤف نے 29 رنز کے عوض کے 3 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
اس میچ کی پہلی اننگز کے دوران آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی نے ہٹ لگائی تو گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔
- Advertisement -
کیچ کیلئے شارٹ تھرڈ پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر موجود ہلٹن کارٹرائٹ دوڑے اور دونوں فل لینتھ ڈائیو لگائی۔
اس دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے سر کے بل ٹکرانے سے بال بال بچے جس نے کمنٹیٹرز کو بھی خوفزدہ کردیا تھا۔
کمنٹیٹرز نے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک ہوسکتا تھا۔