MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا کیس

1 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی،الیکشن کمیشن نے تحریری جواب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے تیار ہیں،بروقت بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا لیکن ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔
سیکشن 219 ون کے تحت لوکل گورنمنٹ قوانین کو مدنظر رکھ کر الیکشن کرائیں گے۔
تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے قوانین میں تبدیلی سے بروقت الیکشن میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے،سیکشن 219 ون اور چار آپس میں متصادم ہیں،الیکشن کمیشن کیلئے 120 روز میں انتخابات کرانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر چکی ہے۔

- Advertisement -

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر اپنا فیصلہ سنایا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیوں ملتوی ہوئے؟ پہلے پی ٹی آئی کی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ حکومت نہیں کروا رہی، پورے شہر کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ۔حکومت نے جلدی میں نوٹیفکیشن میں اسلام آباد کی آبادی 205 ملین کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے کہا نوٹیفکیشن میں زیادہ آبادی کلریکل غلطی تھی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ بلدیاتی انتخابات کا التوا عوام کی حق تلفی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کیخلاف وفاق نے بھی عدالت میں انٹراکورٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.