MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ دھماکہ بزدلانہ فعل ہے، بشریٰ رند

1 524

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم محترمہ بشریٰ رند نے کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے زخمی ہونے والے افراد پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. اپنے ایک بیان میں پارلیمانی سیکڑیری اطلاعات سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم محترمہ بشریٰ رند نے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ دہشتگرد عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے. انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ بم دھماکے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں. انہوں نے زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعلقہ افراد کو ہدایت کی. محترمہ بشریٰ رند نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) خضدار میں آزادی چوک کے قریب دستی بم دھماکہ ۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.