MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جامعہ بلوچستان نے ایچ ای سی صوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی، ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0 42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)جامعہ بلوچستان کی بیڈمنٹن ٹیم نے ایچ ای سی صوبائی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوٹمز کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ اہم مقابلہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار میں ڈائریکٹر اسپورٹس جامعہ بلوچستان کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

ٹورنامنٹ کے دوران جامعہ بلوچستان کی ٹیم نے بہترین مہارت، نظم

- Advertisement -

و ضبط، ٹیم ورک اور اعلیٰ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں نے حکمت عملی، یکسوئی اور مسلسل محنت کے ذریعے اپنی فتح یقینی بنائی۔

اس شاندار کامیابی کے بعد جامعہ بلوچستان کی ٹیم اب این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ہونے والی ایچ ای سی پاکستان لیول بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں صوبہ بلوچستان کی نمائندگی کرے گی، جہاں ملک بھر کی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ٹیمیں

شرکت کریں گی۔
وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ٹیم کی لگن، محنت اور اتحاد کا نتیجہ ہے، جس نے جامعہ بلوچستان کا نام ایک بار پھر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ قومی سطح پر بھی ٹیم یہی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.