MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، پیشہ ورانہ امور پر بات چیت

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مظبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.