MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ق) نے بھی اپنے اراکین اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

2 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی،تمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کرکے درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے گئے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)

- Advertisement -

کی قیادت نے بھی اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ نے تمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں طلب کر تے ہوئے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیگی اراکین اسمبلی نے پارٹی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کی درخواست پر دستخط کردئیے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔ دوسری جانب موجودہ صورتحال پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے لیے ارکان ملک میں موجود رہیں اور قیادت سے رابطے میں رہیں۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں ںے اپنے اراکین کو جمعرات کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، ارکان کو ہدایت ملی ہے کہ جمعہ کو عمران خان کی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنائی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) تحریک انصاف پنجاب کے ارکان نے پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلیاں فوری تحلیل […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے شرائط رکھ دیں، ق لیگ کو تحریک انصاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.