MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حنا ربانی کا دورہ اس بات کا مظہر ہے پاکستان افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: دفتر خارجہ

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حنا ربانی کھر کے دورہ افغانستان پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ویمن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کے ساتھ ظہرانے پر ملاقات کی، وزیر مملکت کا دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا، کابل میں وزیر مملکت نے افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی، قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی، وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں کے دوران تعلیم، صحت، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون، علاقائی روابط، سماجی و اقتصادی منصوبوں سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق وزیر مملکت نے پرامن، مستحکم، خوشحال اور منسلک افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے افغانستان میں سنگین انسانی صورتحال اور تعمیر نو کے لیے عالمی برادری سے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے پر زور دیا، دونوں فریقین نے پائیدار دو طرفہ سیاسی مکالمے کی اہمیت اور پاکستان افغانستان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کے اہم کردار پر اتفاق کیا، دونوں فریقوں نے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان ایک زمینی پل کے طور پر افغانستان کی اہمیت پر بھی زور دیا، دونوں فریقین نے باہمی تعاون کے ساتھ علاقائی سلامتی کو بڑھانے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.