MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی

2 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب )نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف 2مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب نے بہاولپور میں 14ہزار400 کنال سرکاری اراضی منتقلی پر انکوائریاں شروع کی تھیں۔ نیب ملتان نے شبہازشریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔تین سال کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے جس کے بعد انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔نیب حکام کے مطابق قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیواتھارٹی کرے گی۔ سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ بورڈآف ریونیوکو بھیج دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اس ضمن میں […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سیکٹر آئی 10 فور دھماکے میں جاں بحق ٹیکسی ڈرائیور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.