MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرولیم بحران کی انکوائری، اوگرا اور وزارت توانائی کے افسران سمیت 5 افراد گرفتار

0 504

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پٹرولیم بحران پر کارروائی کرتے ہوئے اوگرا اور وزارت توانائی کے افسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان پر غیرقانونی پٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس،ناجائز پٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیرقانونی پٹرولیم امپورٹس کی خرید و فروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد ہے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے پٹرولیم بحران پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے لاہور نے پٹرولیم مافیا،آئل مارکیٹنگ کمپنیز،اوگرا وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن و دیگر کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کے احکامات پر پٹرولیم بحران کی انکوائری کے بعد ایف آئی اے لاہور نے فوسل انرجی اور عاسکر آئل پر مقدمات درج کر لئے۔

- Advertisement -

ایف آئی اے نے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ،اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم،ممبر آئل عبداللہ ملک،اور وزارت توانائی و پٹرولیم کے ڈی جی ایل شفیع اللہ آفریدی،اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کرلیا۔ان اوگرا کے افسران نے غیرقانونی پٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کیے۔وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔
پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پٹرول پمپ کا ملک میں جال بچھایا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ملی بھگت سے غیرقانونی پٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس،ناجائز پٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیرقانونی پٹرولیم امپورٹس کی خرید و فروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کی ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ایف آئی اے نے ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.