MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کیلنڈر ایئر میں زیادہ چھکے،سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

0 350

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریا کمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سوریا کمار یادیو 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔ سوریاکمار یادیو کی جانب سے اس میچ میں کی گئی جارحانہ بیٹنگ کے بعد اس سال ان کے ٹی ٹونٹی میچوں میں چھکوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان نے 2021ء میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 41 چھکے لگائے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بیٹر رواں سال اب تک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 732 رنز بنا چکے ہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں محمد رضوان پہلے اور سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.