MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کسان اتحاد نے وزیراعظم سے ملنے سے انکار کردیا

1 330

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اآباد(مسائل نیوز)کسان اتحاد اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے اور وفاقی دارالحکومت میں تین روز سے سراپا احتجاج کسان اتحاد نے وزیراعظم سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کا احتجاج تین روز سے وفاقی دارالحکومت میں جاری ہے اور مطالبات پر حکومت اور مظاہرین میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، کسان اتحاد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ہماری ملاقات ایک پل کے افتتاح پر کرائی جارہی تھی، ہم اتنے گئے گزرے نہیں ہیں کہ ان سے سر راہ ملاقات کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اگر وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے لیے بلایا تو وہاں ضرور جائیں گے لیکن اس طرح سر راہ ہم ان سے نہیں ملیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کسانوں اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرادوربھی نتیجہ خیزثابت نہ ہوسکا، وزیرداخلہ رانا ثنا کی یقین دہانیاں کام نہ آئیں، کسان اتحاد کے سربراہ خالد حسین نے کہا ہے کسانوں کا مشترکہ فیصلہ ہے جب تک حکومت بجلی کے ون یونٹ ون ریٹ کا اعلان نہیں کرتی احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.