MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ،وزیر اعظم کی امریکی سفارتخانہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت

0 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو امریکی سفارتخانے میں پاک امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکہ پاکستان تعلقات کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر امریکی سفارتخانہ میں سفارتی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
مہمانِ خٴْصوصی وزیرِ اعظم شہباز شریف تھے جنہوں نے تقریب میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی نمائندگی کی ۔تقریب کا آغاز پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے کیا گیا۔تقریب میں اعلان کیا گیا کہ ابھی ہم پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں اور جن افراد کا روزگار تباہ ہوا انکے احترام میں ایک لمحہ خاموشی اختیار کریں گے ۔
تقریب میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم، وفاقی وزرائ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلًوم کا کہناتھا امریکہ ، پاکستان مضبوط دوستی کی عکاسی چھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے زائد کی حالیہ معاونت سے ہوتی ہے۔امریکہ کے عوام پاکستان کے ساتھ مستقل کھڑے ہوئے ہیں۔
ہم مشکل ترین حالات میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک دوست کو ادا کرنا چاہئے۔ ڈونلڈ بلًوم نے کہا گزشتہ پچھتر برسوں میں امریکہ اور پاکستان نے باہمی احترام، مشترکہ مقاصد کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے۔کئی دہائیوں تک ب32 ارب ڈالر کی امریکی اعانت نے پاکستان کے عوام کی زندگیوں پر بہتر اثرات مرتب کیے ہیں۔ عالمی منظرنامہ دونوں مٴْمالک کے دوران شراکت کی ازسر نو ترتیب کا موقع فراہم کرتا ہے۔تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، صحت، سلامتی، تعلیم اور کئی شعبوں میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.