MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سہ فریقی سیریز: افغان شائقین کا طوفان بدتمیزی، بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل

0 77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شارجہ (مسائل نیوز)شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی طرح افغان شائقین پھر طوفان بدتمیزی مچاتے ہوئے نہ صرف بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے بلکہ مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔

شارجہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ماضی کے واقعات کو مدںظر رکھتے ہوئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔

- Advertisement -

دونوں ممالک کے شائقین کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

قومی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ یو اے ای کے خلاف کھیلے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.