MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوانوں کو منفی سرگرميوں سے بچانے کیلٸے کھیلوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے،اختر حسین لانگو

1 452

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوٸٹہ (مسائل نیوز) رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منفی سرگرميوں سے بچانے کیلٸے کھیلوں کی طرف راغب کرنا انتہائی ضروری ہے، کھیل اور کھلاڑی صحت مند معاشرے کی تشکيل میں اہم کردار ادا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم ویس بلوچستان اور ہائی کمیشنر برائے مہاجرین کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے پہلا آل بلوچستان رفیوجیز اینڈ ہوسٹ فٹبال چیمپئن شپ کے اختتام پر کیا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مایوسی اور ڈپریشن سے نکالنے کیلٸے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ضروری ہے اور اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرواتے رہنے چاہیے تاکہ نوجوان نسل صحت مند زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ہدہ ایکشن کمیٹی کے منتظمين مبارکباد کے مستحق ہیں

- Advertisement -

جنہوں نے چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور محنت کی، اس موقع سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی، ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ، ہائی کمیشنر برائے مہاجرین کی فیلڈ آفيسر شاٸستہ کرن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز محمد آصف لانگو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد آصف فاروقی، ویس بلوچستان کے کواڈینیٹر محمد آصف، پروجيکٹ مینجر سمیع اللہ آغا، بلوچستان سپورٹس بورڈ کے سینٸر کوچ منظور کرد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ مصطفی اچکزٸی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس کامران خورشيد، ہدہ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران مونیر مینگل، محمد عمر و دیگر سمیت تماشائيوں کی کثير تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی، قبل ازیں ایوب سپورٹس کمپليکس کے فٹبال گراؤنڈ میں ہزاہ سٹار فٹبال کلب اور سرخاب فٹبال کلب پشین کے مابين شاندار فاٸنل میچ کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہزاہ سٹار فٹبال کلب نے سرخاب فٹبال کلب پشین کو ایک گول کے مقابلے تین گول سے شکست دے کر فاٸنل اپنے نام کیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہناۓ اور چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ نقد انعام جبکہ رنراپ ٹیم کو ٹرافی کی ساتھ ڈیڑھ لاکھ نقد انعام دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کا ایک اور اچھا اقدام، بیس سال سے عہدے پر فاٸض 12 کلاس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.