MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آڈیو لیک معاملہ ،ملک کے خلاف سازش یا پلاننگ ؟ سب کچھ کھل کر سامنے آگیا، نجم سیٹھی کا تہلکہ خیزانکشاف

1 340

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی آڈیو لیک کہاں سے ہوئی؟ ملک کے خلاف یہ سازش تھی یہ پلاننگ کا حصہ ہے؟ آگے کیا ہونے جارہا ہے؟ بڑے بڑے انکشافات سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیو ز کے پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘میں

- Advertisement -

میزبان فرواوحید نے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جوباتیں آڈیو لیک میں ہوئیں یہ میرے لئے غیر متوقع تھی ،جب آڈیو میں کی گئی گفتگو کو سنا تو یہ کسی میٹنگ کا حوالہ دے کر بات کی جارہی ہے،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری منصوبہ بندی کے تحت بات کی گئی ۔یہ سب احکامات کو مان رہے تھے۔شوکت ترین سے ایسی باتوں کی توقع نہیں تھی ۔ شوکت ترین نے معیشت کو کچھ ٹھیک کیا تھا ،آئی ایم ایف سے بھی معاملات بھی ٹھیک چل رہے تھے،عمران خان کو جب اقتدار جاتا ہوا محسوس ہوا تو انہوں نے معاشی کشتی میں سوراخ کردیا ،جسے موجودہ حکومت بند کرنے کی کوشش کررہی ہے۔حالیہ آڈیو لیک بھی ملکی معاشی کشتی کو ڈبونے کی آخری کوشش تھی ۔یہ عمران خان کی ذاتی خواہش اور سازش کے تحت کیا گیا ۔یہ اسی سوچ کا شاخسانہ ہے کہ ’’عمران خان کو وزیر اعظم نہ بنایا گیا تو پاکستان کو جلا دیں گے‘‘۔یہ حب الوطنی نہیں ۔یہ لیڈر کیلئے ریاست کا نقصان کررہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.