MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی عوام ڈوب رہی ہے اور حکومت وقت خواب خرگوش سے نہیں نکل پائی ،ثنا درانی

0 392

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)مشہور سماجی اور سیاسی رہنماء محترمہ ثناءدرانئ نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا زکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی عوام ڈوب رہی ہے اور حکومت وقت خواب خرگوش سے نہیں نکل پائی ہم نے ہمیشہ دیکھا ہیں کہ ناکس پلاننگ کی وجہ سے ہمارے لوگ قدرتی وانسانی آفات سے نمٹنے سے محروم ہیں اور ہمیشہ سینکڑوں انسانی قیمتی جان و مال کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ہزاروں مکانوں 712 سے زائد مویشی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام ایک لاکھ 97 ہزار ایکڑ زرعی اراضی اور لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے جیسے بڑے نقصان کا ازالہ PDMA اور حکومت وقت کے پاس موجود وسائل سے کئ گناہ زیادہ ہیں لوگ امداد کے منتاظر ہے حکومت کو مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کو امداد کی درخواست دینی چائیے تاکہ صوبائی سطح پر ہونے والی تباہئ کے متاثرین کی فوری مدد ہو سکے اور ان کی آباد کاری کے لئے منصوبہ بنائے جاسکے بلوچستان پہلے ہی غربت کے اعتبار سے پاکستان میں سب سے زیادہ متاثرکن صوبہ ہے اور اسطرح کے قدرتی آفات لوگوں کی محرومی میں مذید اضافے کا باعث بنتا ہے میں حکومت کے ساتھ ساتھ تمام UN اور باقی اداروں سے نہ صرف مدد کی اپیل کرتی ہوں بلکہ ہمارے مخیر حضرات جن کو اللہ نے اپنے کرم سے نوازاہ ہے ان کو بھی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کی مدد کرنی چائیے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.