MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چوری کی بجائے اپنا انڈا پراٹھا ہی سٹیٹس پر لگائو،متھیرا

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان متھیرا نے اداکارہ منال خان کے سٹیٹس چوری کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کی بجائے اپنا انڈا پراٹھا ہی سٹیٹس پر لگاؤ۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل منال خان کی جانب سے کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا سکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا گیا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے خوب میمز بنائیں۔ اب متھیرا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جویریہ سعود موجود ہیں۔

- Advertisement -

متھیرا نے جویریہ سے سوال کیا کہ ہم کسی اور کی چیز کو کاٹ پیٹ کر اپنا بنانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے، کیا احساس کمتری کا شکار ہیں؟ یا لوگوں کو کلاس کی فکر ہے؟

اسی دوران معروف میزبان نے منال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپنا جو بھی ناشتہ ہے چاہے وہ انڈا پراٹھا، ڈبل روٹی جو بھی ہے، وہ سٹیٹس پر لگادو، منال اگلی بار جب بھی کسی کا سٹیٹس چوری کرنا ہو تو اس کا کرنا جس کے فالوورز کی تعداد کم ہو، کائیلی جینر کو دنیا فالو کرتی ہے اور لگایا بھی کچھ دن بعد کرو تاکہ بچ جاؤ۔

جویریہ سعود نے کہا کہ آج کل لوگ بہت زیادہ اپنی کلاس کی فکر کرنے لگے ہیں، لوگ فالوورز بڑھانے اور لائیکس بڑھانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، آج کل بس سب کو وائرل ہونا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.