گنداواہ نوتال روڈ بدامنی کا گڑھ بن چکا ہے روز عوام لٹ رہے ہیں پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیربلوچ
اسلام آباد(مسائل نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے کہا ہے کہ گنداواہ نوتال روڈ جو کہ بدامنی کا گڑھ چکا ہے آئے روز ڈاکو اسلحہ کے زور پر مسافر گاڑیوں کو سرعام لوٹ مار کرکے چلے جاتے ہیں جبکہ چند روز قبل اسی روڈ پر مسلح ڈاکووں نے مسافروں سے بھری ویگن پر سرعام فائرنگ کرکے خواتین سمیت لیویز اہلکار اور ایک طالب علم کو شہید کردیا گیا تھا جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہا کہ یہ ڈاکو نہیں ہیں جبکہ دہشت گرد ہیں انھوں نے کہا کہ آج بھی ڈاکووں نے ڈیلوری کیس کرکے وآپس آنے والے مسافروں اور خواتین کو بھی لوٹا گیا ہے جو شرمناک عمل ہے انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر تمام قبائلی عمائدین و سیاسی پارٹیوں کا جرگہ بلاکر لائے عمل تیار کیا جائے انہوں نےکہا گزشتہ 9 سال سے اس روڈ پر لوٹ مار قتل وغارت کا بازار گرم کیا گیا ہے آب تک وہاں کے مقامی لوگوں اور لیویز اہلکار خواتین طالب علم ٹرانسپورٹر اور مزدور طبقہ بھی محفوظ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نوتال روڈ پر امن امان کو بحال کی جائے