وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کی بی یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس صوبے میں صحافت کے پیشہ ورانہ معیار، آزادیِ اظہار اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ میں ایک مؤثر اور ذمہ دار کردار ادا کرتی رہی ہے، شاہد رند
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے شاہد رند نے نو منتخب صدر منظور احمد، سینئر نائب صدر فرید اللہ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکرٹری عصمت سمالانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کفایت علی اور جوائنٹ سیکرٹری عدنان سعید کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے مجلسِ عاملہ کے نو منتخب اراکین رضا الرحمان، سلیم شاہد، سید خلیل الرحمٰن، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ، مرتضیٰ زہری، محمد عامر اور محب اللہ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس صوبے میں صحافت کے پیشہ ورانہ معیار، آزادیِ اظہار اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ میں ایک مؤثر اور ذمہ دار کردار ادا کرتی رہی ہے شاہد رند نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں آزاد اور باخبر صحافت ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، اور صوبائی حکومت صحافی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان صحافیوں کے جائز مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی معاون برائے سیاسی و میڈیا امور نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب باڈی صوبے میں ذمہ دار، مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرے گی۔