MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشت گردوں کا انجام قریب ہے،نورمحمد دمڑ

1 600

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد صوبے کی پرامن ماحول کو خراب کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں پاک فوج ودیگر سیکورٹی ادارے پوری قوت کے ساتھ ان مھٹی بھر دہشت گردوں کو کچلنے کے لئے برسرپیکار ہے صوبے میں جاری ترقی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور چوک کے قریب بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز وا قعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنا کسی صورت ٹھیک نہیں،

- Advertisement -

پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کیلئے پرعزم ہے، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی بدولت دہشت گردوںکاقلع قمع کردیاگیاہے تاہم مٹھی بھردہشت گردنہتے اورمعصوم شہریوںپرحملے کرکے نشانہ بنا رہے ہیں تاہم دہشت گردایسے مذموم عزائم سے پاک فوج کے ارادے اورعوام کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکتے ، پوری قوم ،پاک فوج ، اورقانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئینگی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،

دہشت گردوں کا انجام قریب ہے انہوں نے ڈیرہ اللہ یار صحبت چوک پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آرمی چیف کا دورہ بلوچستان تربت سے بلوچستان میں مھٹی بھر دہشت گرد جو صوبے کی پرامن حالات کو خراب کرنے اور بلوچستان میں جاری ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی نیندیں حرام اور انہیں اب کئی سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گا بلکہ دہشت گرد جہاں بھی ہونگے ہمارے جانباز وہی جاکر انہیں ٹکانے لگادینگے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.