قیام امن کےلئے ملکی سیکورٹی اداروں نے پیش بہا قربانیاں دی ہیں،نواب زہری
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءچیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے تربت میں ایف سی اور ڈیرہ بگٹی میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال قابل مذمت ہے،
- Advertisement -
قیام امن کےلئے ملکی سیکورٹی اداروں نے پیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کے بعد صوبے میں امن قائم ہواکسی کو بھی صوبے کے امن کو تہہ بالا کرنے کی اجازت نہیں دینگے
انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی کرےںسابق وزیر اعلی نواب ثناءاللہ خان زہری نے تربت میں ایف سی اور ڈیرہ بگٹی میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔