MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر خیبر پختو نخو ااوروزیراعلیٰ محمود خان آمنے سامنے

1 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (مسائل نیوز) گورنر خیبر پختو نخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی محمود خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق گورنر خیبر پختو نخوا غلام علی اور وزیراعلٰی محمود خان سرکاری ہیلی کاپٹر کے معاملے پر آمنے سامنے آ گئے۔گورنر خیبر پختو نخوا نے وزیراعلٰی کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں لینڈنگ سے روکنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ وزیراعلٰی محمود خان کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس نہیں اتر سکے گا۔
وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے،ذاتی ہیلی کاپٹر کیلئے وزیراعلٰی اپنے گھر میں بندوبست کریں،حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت ہو گی۔
جبکہ اس سے پہلے گورنر خیبر پختو نخوا غلام علی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل دوبارہ آیا تو واپس بھیج دوں گا۔صوبائی حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا مگر انکار کیا گیا،کہا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر خراب ہے اور دوسرا وزیراعلٰی کے استعمال میں ہے۔

- Advertisement -

گورنر خیبر پختو نخوا کا کہنا تھا کہ ایسی کیا بات ہے جو ہیلی کاپٹر کے استعمال پر نئی قانون سازی کی ضرورت پڑ گئی،ہیلی کاپٹر کے معاملے پر قانون سازی ہونی چاہیے،ہیلی کاپٹر سے متعلق بل میں کہا گیا کہ مشیر،معاونین خصوصی اور وزرا کو ہیلی کاپٹر دیا جائے۔ میں نے ہیلی کاپٹر کے معاملے پر کہا کہ اس بل پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔ غلام علی کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت اور اس کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان میں تضاد ہے،صوبوں کے حقوق کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر وفاق سے حق لینا چاہتے ہیں،انہوں نے تحریک انصاف کی اسمبلی واپس پر کہا کہ عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سرکاری ہیلی کے استعمال سے متعلق بل کی شق وار منظوری دی گئی۔وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی کی جانب سے پیش کیا گیا،بل اپوزیشن ارکان کی تجویز کردہ ترامیم کو مسترد کرنے کے بعد ایوان سے منظور کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیراعلیٰ محمود خان نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن کو نام بھیجنے سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.