MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم 9ماہ سے بھیک مانگ رہی ہےانہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا، شیخ رشید

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم توغریب کےگھرجاکےدیکھیں۔ نئےسال کے پہلے3مہینوں میں8.3ارب ڈالرکی ری پیمنٹ کرنی ہےمعاشی سیاسی اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 9ماہ سے PDMبھیک مانگ رہی ہےانہیں کوئی خیرات نہیں دے رہانہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہےنہ باہرسےعزت اورامدادمل رہی ہے۔
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے سیاسی عدم استحکام میں سارےمعاشی ارسطوناکام ہوجائیں گےجو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہےوہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گےکارخانےبند ہو رہے ہیں۔
ڈالرکاحوالہ ریٹ270روپےہوگیا2 سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکےگی الیکشن ہی واحد حل ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت سے ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گا، ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ تحریک انصاف کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا، ہم تحریک چلائیں گے جمہوریت کو اس طرح ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے ایسی باتیں کی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

انہو ں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ ایکسچینج ریٹ کو مصنوعی طور پر فریز نہ رکھیں، مارکیٹ بنیاد پر لائیں، صنعت ڈوب رہی ہے، ملکی امپورٹ کو روک دیا تاکہ روپیہ مستحکم رہے، ٹیکنو کریٹ حکومت سے ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو گا، ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق باتیں سیاسی لوگ نہیں کرسکتے، ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ تحریک انصاف کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا، ہم تحریک چلائیں گے جمہوریت کو اس طرح ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی باتیں عوام کو اقتدار سے دور کرنے کیلئے کی جارہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.