MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس نے تیل کی قیمتیں مقرر کرنیوالے ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

1 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ماسکو(مسائل نیوز)روس کے صدر پیوٹن نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے ،روسی صدر پیوٹن کے حکم نامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری 2023سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی،یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین، عالمی طاقتوں کے گروپ سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل کی قیمتیں 60ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا،یاد رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روسی پٹرول پر پرائس کیپ لگانے پر روس نے خام تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کورونا وائرس میں تیزی سے اضافے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید 5 فیصد تک گرگئیں، دو روز میں تیل کی قیمتیں 8فیصد تک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.