راولپنڈی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے ،اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی،نوازشریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا،کچھ نہیں ہونے والا،عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے ، ہم اگلا الیکشن عمران کے ساتھ زوردار طریقے سے لڑیں گے، اپوزیشن کوئی بھی مارچ کرلے، جو اپوزیشن کے پیٹ میں درد ہے وہ ٹی وی پر نہیں بتا سکتا،
- Advertisement -
منی بجٹ سے کوئی قیامت نہیں آئے گی وہ پاس ہوگا،امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کردیں گے۔ بدھ کو یہا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ منتخب حکومت کے ساتھ ہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ نہیں ہونے والا، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، پانچواں سال قومی الیکشن کا ہو گا،
ایک سال تو پرانی ناراضگیاں دور کرنے میں لگ جاتے ہیں، اتحادی جماعتیں ناراض ہوتی رہتی ہیں، جو بھی ہے وہ اپوزیشن کے ساتھ تو نہیں، ناراض ہونے کا یہی وقت ہے، عمران خان کا ایجنڈا مہنگائی کا خاتمہ ہے، امید ہے عمران خان پانچویں سال مہنگائی ختم کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی کہتا ہے نوازشریف آرہا ہے کوئی کہتا ہے نہیں آرہے، یہاں سے ہی گئے ہیں، یہی آنا ہے، تین لوگ یہاں ہیں