مدارس پر ہاتھ ڈالنے والے اللہ تعالیٰ کی قہر و غضب سے ڈریں ،حافظ حمداللہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مدارس اور مساجد پر ہاتھ ڈالنے والے اللہ تعالیٰ کی قہر و غضب سے ڈریں ریاست مدینہ میں مساجد گرائیے نہیں آباد کیے جاتے تھے ارباب اختیار مغربی آقاو¿ں کی خوشنودی میں اتنے آگے نہ جائیں کہ کل روز محشر اللہ کے سامنے شرمندہ ہوں
- Advertisement -
ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ عربیہ ترتیل القرآن چمن میں منعقدہ تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی تربیتی کنونشن سے جمعیت علمائ اسلام کے دیگر رہنماو¿ں اور علمائ کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کردہ مملکت میں اسلامی اقدار کا تمسخر اڑایا جانا قابل افسوس ہے مغربی آقاو¿ں سے وفاداری کا عہد کرنے والے حکمرانوں کو ملک کے مذہبی شناخت پر سودے بازی کی اجازت نہیں دینگے
ملک کے اسلامی تشخص کا تحفظ جان سے عزیز ہے انکے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ آج لادین قوتوں اور انکے ایجنٹوں کی مذموم عزائم کے سامنے جمعیت علمائ اسلام سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے ملک کی دیندار عوام بالخصوص علمائ کرام جمعیت علمائ اسلام کا دست و بازو بن کر میدان میں نکلیں