MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دلہن کی ارطغرل کے انداز میں انٹری سے مہمان دنگ، ویڈیو وائرل

1 658

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دلہن نے شادی میں ارطغرل کے انداز میں انٹری دے کر مہمانوں کو دنگ کردیا۔ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی“ کا بخار پاکستانیوں کے سر سے ابھی تک اترا نہیں، بلکہ پاکستانی اب بھی بہت شوق سے”ارطغرل غازی“ نہ صرف دیکھتے ہیں

- Advertisement -

بلکہ اپنی زندگیوں میں ارطغرل کا انداز اپنانے کی پوری کوشش بھی کرتے ہیں۔حال ہی میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش ایا جب ایک دلہن نے شادی پر بالکل ارطغرل کے انداز میں انٹری دے کر تقریب میں شریک مہمانوں کو دنگ کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دلہن شادی کی تقریب میں بالکل ارطغرل کے انداز میں گھوڑے پر انٹری دیتی ہے۔

پس منظر میں ارطغرل غازی کا ٹائٹل سونگ بھی بج رہا ہوتا ہے۔ اور دلہن کے ارد گرد اس کے رشتے دار اور دوست ہاتھوں میں تلوار لیے بالکل ارطغرل کے سپاہی بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.