MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ائی سی سی نے سال کے چار بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) نے سال 2021 کے ٹیسٹ پلیئر ایوارڈ کے لیے چار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ائی سی سی نے سال 2021 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے دو بلے بازوں اور دو بولرز کو ٹیسٹ پلیئر اف دی ایئر مینز ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان جو ئے روٹ، بھارتی گیند باز ایشون، کیوی فاسٹ بولر کیل جیمی سن اور سری لنکا کے بلے باز ویمتھ کرونارتنے شامل ہیں۔

- Advertisement -

رواں سال پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیسٹ پلیئر اف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامز نہیں کیا گیا۔ائی سی سی کے مطابق جوئے روٹ نے ایک سال میں پندرہ میچز کھیلے اور 6 سنچریوں کی مدد سے 1 ہزار 708 رنز اسکور کیے۔سری لنکن بلے باز کرونارتنے نے ایک سال کے دوران 7 ٹیسٹ میچز کھیلے اور چار سنچریوں کی بدولت 69.38 کی اوسط سے 902 رنز اسکور کیے۔کیوی گیند باز کیل جیمی سن نے 2021 کے دوران پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے ،

جس کے دوران انہوں نے 27 وکٹیں حاصل کیں۔بھارتی اسپینر ایشون نے سال کے دوران 8 ٹیسٹ میچز کھیل کر 52 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انہوں نے ال راو¿نڈر کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سنچری بھی اسکول کی ہے۔ائی سی سی کی جانب سے شائقین کو بھی سال کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کا حق دیا گیا ہے ، جس کا حتمی فیصلہ نامور صحافی اور براڈ کاسٹرز کی مشترکہ رائے کے بعد کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.