ایک غلطی نے امریکی خاتون کو راتوں رات امیر بنادیا
اناپولس(ویب ڈیسک )میری لینڈ کی ایک خاتون کی معمولی غلطی ان کے لیے ہزاروں ڈالر کے انعام کا باعث بن گئی۔43 سالہ ہیگر سٹاو¿ن نامی خاتون نے بتایا کہ لاٹری وینڈنگ مشین کا استعمال کرتے ہوئے غیر شعوری طور پر 5 ڈالر والے ٹکٹ کا بٹن دبا دیا اور انہیں 50 ہزار ڈالر کا انعام مل گیا۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ وہ لاٹری مشین سے 20 ڈالر والا ٹکٹ لینا چاہتی تھی لیکن غیر شعوری طور پر 5 ڈالر والا بٹن دبا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے تعجب ہوا جب ٹکٹ باہر ایا، مجھے کراس ورڈز گیم پسند نہیں ہیں لیکن 50 ہزار ڈالر کا انعام بھی مل گیا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹکٹ لے کر پہنچی اور میری لینڈ لاٹری اسمارٹ ایپ سے بار کوڈ اسکین کیا
تو پیغام موصول ہوا کہ ’مبارک! اپ 50 ہزار ڈالر جیت گئے‘۔خاتون نے بتایا کہ جب دکان دار سے لاٹری انعام کا تذکرہ کیا تو اسے یقین نہیں ایا جس کے بعد میں نے ایک مرتبہ پھر بار کوڈ اسکین کیا اور پیغام میں انعام جیتنے کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں نے انعام جیتنے کے بارے میں سب سے پہلے اپنے بچوں کو بتایا۔