MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلد مستونگ کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل و ضروریات کا جائیزہ لینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

1 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے منگل کے روز ساروان ہاؤس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات کی اس موقع پر سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ضلع مستونگ کے لئے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء اور ان پر عملدرآمد کے آغاز پر وزیراعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو تعلٰیم صحت آبنوشی سمیت زندگی کی دیگر سہولتیں مل سکیں گی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے حکومت کی ترقیاتی پالیسی کے حوالے سے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع ان کیلئے یکساں اہمیت رکھتے ہیں خاص طور سے پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی عمل میں ترجیح دی جائے گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد مستونگ کا دورہ کرکے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مسائل و ضروریات کا جائیزہ لینگے

جسکی روشنی میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی اور علاقے کے لوگوں کی مشاورت سے آئندہ پی ایس ڈی پی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جاسکے صوبائی وزراء میر محمد خان لہڑی مبین خان خلجی اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اصغر خان ترین اور مستونگ کے عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.