MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منظم قومی جماعت ہی بلوچستان کو موجودہ صورتحال سے نکال سکتی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ(مسائل نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی سئینر نائب صدر میر کبیر جان محمد شہی،مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ بی ایس او کے صوبائی صدر بابل نے کہا ہے کہبلوچ قومی جدوجہد میں مستونگ درخشاں ستارہ ہے نیشنل پارٹی کے تسلسل کا آغاز مستونگ سے ہوا اور آج بھی نیشنل پارٹی مستونگ کی مضبوط ترین جماعت ہے بلوچستان میں دہشت گردی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ پھر شروع ہورہا ہے پارٹی عوامی مسائل پر بھرپور آواز اٹھاہیگی۔ پاکستان جب تک ویلفیئر اسٹیٹ نہیں ہوگا اس وقت تک عوام کے مسائل میں کمی نہیں آہیگی، نیشنل پارٹی بلوچستان کے مجموعی عوام کی مضبوط سیاسی جماعت ہے جس کا تسلسل مستونگ سے شروع ہوتا ہے، اور مستونگ میں آج بھی مضبوط ترین جماعت ہے۔ایک منظم قومی جماعت ہی بلوچ قوم کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزما کرانے میں کامیاب ہوسکتی ہے اور قومی جماعت کیلئے مضبوط تنظیم اندرونی سیاسی جمہوری عمل اور گہری عوامی وابستگی ضروری ہے،نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت سیاسی جمہوری ماحول اور کارکنوں کی بالادستی اور اہمیت کے بدولت قومی جماعت کی طرف گامزن ہے کارکن تنظیم کاری کو مستقل طورپرجاری رکھنے کے ساتھ 2023 کے جنرل انتخابات کی تیاری بھی جاری رکھے۔ان خیالات اظہار انھوں نیشنل پارٹی مستونگ کے سئنیر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر دوئم ڈاکٹر اسحاق بلوچ صوبائیترجمان علی آحمد لانگو،مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نزیر سرہرہ جنرل سیکریٹری سجاد دہوار حاجی نذیر بگٹی میر سکندر خان ملازئی محمد گل شاہوانی شیر علم بلوچ پسند خان شاہوانی علی حیدر بنگلزئی عبدالرحمن شاہوانی و دیگر نے بھی کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منظم سیاسی جماعت کی تشکیل میں کارکن بنیادی کرداراداکرسکتاہے اور کارکن ہی سیاسی جماعت کا اہم ستون ہوتے ہیں اور عام آدمی کو تنظیم ہی سیاسی کارکن کے روپ میں بدلتاہے تنظیم،ڈسپلن،سیاسی شعور اور خوداعتمادی سکھانے کے ساتھ ساتھ وسیع پہچان فراہم کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچ قومی حقوق ومفادات کا تحفظ،وطنی کمٹمنٹ اور کارکن ہی نیشنل پارٹی کا کل وقتی اثاثہ ہیں اس لئے نیشنل پارٹی کی کارکنوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کی کل وقتی اثاثہ کے فلسفے کو آگے بڑھانے کیلئے پارٹی پروگرام وپالیسیوں کو عوام میں تشہیر کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اپنا کرداراداکریں۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں ظاہری طور پر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے یہاں صوبہ کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے جارہے بیروزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے صوبائی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے حکومت کے پاس عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے نیشنل پارٹی صوبہ کے وسائل کو کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس کے لئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔دریں اثنا اس سے قبل ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے بلوچ قومی تحریک کے عظیم رہنما ملک سعید دہوار مرحوم کے فرزند بی ایس او کے بانی رہنما ڈاکٹر نادر دہوار کے وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے مستونگ میں نیشنل پارٹی کے رہنما سید فاروق شاہ سے ان کی والدہ اور ظفر اقبال بلوچ سے ان کی پھوپھی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی ان کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو بھی تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.