MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،گورنر بلوچستان

1 763

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) انجمن تاجران دوکانداران بلوچستان کی جانب سے پشین میں ایک روزہ سیمینار منعقدا سیمینار کے مہمان خاص گورنر بلوچستان سید ظہور آغا تھے اس موقع پر انجمن تاجران کانداران کے عہدیداران نصیب اللہ کلی وال کاکڑ۔ٹکری حمید بنگلزئی ۔ایم این اے مولوی کمال الدین ودیگرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر کھولا جائے تاکہ تاجران کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کا مسئلہ حل ہوسکے جبکہ پشین شہر میں بجلی ۔گیس امن امان و دیگرز مسائل کو حل کرنے

- Advertisement -

کامطالبہ کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے حل کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ہر علاقے کے اجتماعی مسائل اتنے زیادہ ہیں پھر بھی وفاقی اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں موثر طور پر اقدامات کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں وفاق حکومت کا نمائندہ ہوں اور وزیر اعظم پاکستان کو اس سلسلے میں اگاہ کرتا رہونگا اور جو میرے اختیارات میں ہے میں وہ مسئلے حل کرتا رہونگا ۔اور وفاقی حکومت بلوچستان کو ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.