MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اب شناختی کارڈ مفت بنوائیں، نادرا کا شاندار اعلان، عوام کا زبردست خیرمقدم

0 56

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام ٓباد(مسائل نیوز)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو ان کا پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) مکمل طور پر بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس سہولت سے ہر وہ شہری فائدہ اٹھا سکتا ہے جو پہلی بار قومی شناختی کارڈ بنوانا چاہتا ہے۔

نادرا کے مطابق کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کسی بھی قریبی نادرا مرکز جا کر درخواست جمع کرائیں اور صرف 15 دن کے اندر اپنا مفت شناختی کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

نادرا کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی ملی ہے، لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ سہولت نادرا کی موبائل ایپ پاک آئی ڈی پر بھی دستیاب کی جائے تاکہ عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

گزشتہ ہفتے نادرا نے کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان بھی کیا تھا۔ یہ اقدام نادرا کی سروسز میں بہتری اور عوامی سہولت میں اضافہ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

واک اِن انٹرویوز کا آغاز 3 نومبر 2025 سے ہوگا، جبکہ بھرتی کا دائرہ کراچی کے پانچ اور اندرون سندھ کے نو اضلاع پر مشتمل ہے، جن میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق، اس توسیعی منصوبے کا مقصد نیم شہری اور دیہی علاقوں تک ادارے کی رسائی بڑھانا، عوام کو بروقت خدمات فراہم کرنا، اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد اضلاع میں نئے علاقائی دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں جن کے لیے زمین خریدنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.