MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن کے پاس ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں: بیرسٹر گوہر

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی، ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کل سینیٹ کا الیکشن ہو رہا ہے، ہم نے سینیٹ کا الیکشن نہ کرانے کیلئے درخواست بھی دی تھی، عدالت نے کہاں ہم مزید پیچیدگیوں میں نہیں جانا چاتتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے کہا اور بھی بہت سارے لوگوں کے نااہلی کے معاملات اس سے منسلک ہیں، امید ہے ہائیکورٹ میں کیس چلے گا تو ہمیں ریلیف ملے گا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینٹر کو نااہل کرے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.