MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لانگ مارچ؛ حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

0 733

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر سربراہی کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلیے قائم کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔
کمیٹی میں ن لیگ کے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، پی پی کے قمر زمان کائرہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول ،اے این پی کے میاں افتخار اور جے یو آئی (ف) کے مولانا اسد محمود شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.