MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم وزیراعظم سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے، شازیہ مری

1 311

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ قوم وزیراعظم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تباہی سرکار نے ہر سمت تباہی مچائی ہے، ملک کی معیشت غیروں کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے۔

- Advertisement -

شازیہ مری نے کہا کہ نالائق اور احمق حکومت قوم کو مقروض بناکر جشن منارہی ہے، قوم وزیراعظم عمران خان سے پرانے پاکستان کی واپسی چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے مزید کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی دے کر ملک کو باوقار بنایا تھا، قوم بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دے بلاول بھٹو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.