MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سعودی عرب میں بینک اکاونٹ کھولنے کےلیے ’وزیٹر آئی ڈی‘ کی منظوری

0 108

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سعودی عرب کے سینٹرل بینک نے مملکت بھر کے بینکوں میں اکاونٹس کھولنے کے لیے ’وزیٹرآئی ڈی‘ کی منظوری کی اعلان کیا ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سینٹرل بینک نے وزیٹر آئی ڈی کو بینکنگ سیکڑ کے لیے منظو شدہ دستاویز قرار دیتے ہوئے وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو بنک اکاونٹ کھولنے کی سہولت کا فراہم کی ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو وزارت داخلہ کی جانب سے ’وزیٹر آئی ڈی‘ جاری کی جاتی ہے جو ایک سرکاری شناحتی دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے جس کی تصدیق منظورشدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (توکلنا وغیرہ) کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔

سینٹرل بینک کی جانب سے مملکت کے تمام بینکوں اور مالیاتی ایجنسیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’وزیٹر آئی ڈی‘ پر اکاونٹ کھول سکتے ہیں تاکہ وزیٹرز وسیع تر خدمات سے مستفیض ہوں۔

واضح رہے سعودی سنٹرل بینک کی جانب سے بینکنگ سیکٹر کو آسان بنانے اور سہولتوں کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کےلیےضوابط مرتب کیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری خدمات بہتر و آسان انداز میں فراہم کی جاسکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.