دو طرفہ سیریز میں محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور(مسائل نیوز) دو طرفہ ٹی ٹونٹی میں محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ جیو نیوز کے مطابق محمد رضوان نے اب تک پاکستان اور انگلیند کی سیریز میں 315 رنز سکور کیے ہیں اور وہ دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں اس سے پہلے سربیا کے لیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف 284 رنز سکور کیے تھے جب کہ ڈی کوک نے 5 اننگز میں 255 سکور کیے تھے۔
پال سٹرلنگ نے 234 ، ویرات کوہلی نے 231 اور لوکیش راہول نے دو طرفہ سیریز میں 224 رنز سکور کررکھے ہیں ۔ محمد رضوان کی دو طرفہ سیریز میں پانچ میچوں میں چار نصف سینچریاں بھی موجود ہیں اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے دو طرفہ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف 210 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ پاک اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی 20 میچیز پاکستان میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں سے 4 میچ کراچی جب کہ 3 میچز لاہورمیں ہونے ہیں اس سے قبل 4 میچوں میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ کو 2۔
- Advertisement -
2 کی برتری حاصل ہے اورسیریز کا آج 5واں میچ لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کے کیپر محمد رضوان کے پوائنٹس 825 سے بڑھ کر 862 ہو گئے ہیں ان کی پہلی پوزیشن بر قرار ہے جبکہ بابر اعظم ائی سئ سی رینکنگ میں ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں اس کے علاوہ پاکستانی باولر حارث روف کی درجے ترقی ہونے کے بعد وہ 14ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 16 نمبر پر اور شاہین شاہ آفریدی 24ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔
[…] بیٹسمین سوریا کمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔ جنوبی افریقا کے […]