آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کومبارکباد
اسلام آباد (مسائل نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو سعودی عرب کا وزیراعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع بننے پر مبارکباد دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم اور شہزاد خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر دفاع بننے پر بھی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
[…] (مسائل نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور […]
[…] آباد (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ۔کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر […]