MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی ، بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، گلیشئر پھٹنے کا خدشہ

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

- Advertisement -

ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان جبکہ مالاکنڈ و ہزارہ ڈویژن ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر بارشوں سے سیلاب جبکہ بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.