MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوجوانوں کو سیاست میں الگ مقام دلانا ہمارا مشن ہے،صادق خان اچکزئی

0 125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظلوم عوامی تحریک نوجوانوں کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،اسلم اچکزئی

حاجی قاسم کاکڑسمیت سینکڑوں کارکنان کی مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت جمہوریت کی جیت ہے

- Advertisement -

کوئٹہ (مسائل نیوز) مظلوم عوامی تحریک کے زیر اہتمام خلجی کالونی یونٹ میں ایک عظیم الشان شمولیتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد کارکنان نے مستعفی ہو کر مظلوم عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں حاجی قاسم کاکڑ، وحید کاکڑ سمیت دیگر کارکنان شامل تھے۔اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک کے سربراہ حاجی صادق خان اچکزئی نے نئے شامل ہونے والے افراد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مظلوم عوامی تحریک آج ملک بھر میں نوجوانوں کی مقبول ترین جماعت کے طور پر اُبھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کا مقصد نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے منظم جدوجہد کریں

اور سیاست میں اپنی الگ پہچان اور مقام حاصل کریں۔پروگرام سے مظلوم عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکریٹری اسلم خان اچکزئی، وطن یار خلجی، عرفان خان خلجی، حاجی قاسم کاکڑ اور وحید کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان طبقہ ملک و قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور مظلوم عوامی تحریک نوجوانوں کو ایک متبادل پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوامی خدمت کر سکیں۔
شمولیتی پروگرام میں صوبائی صدر جانان خان اچکزئی، مرکزی سیکریٹری صادق توبوال، سینیئر نائب صدر حاجی نور محمد رخشانی، مالیات سیکریٹری مسعود خان اچکزئی، آغا جان ہمدرد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.