حکومت بلوچستان کا سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کے آغاز کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کا سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کے آغاز کرنے کا فیصلہوزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی وزراء بشمول صوبائی ترجمان نے اس فنڈریزنگ پروگرام میں اپنی آدھی تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔فنڈ ریزنگ پروگرام میں ملکی اور غیر ملکی اداروں اور شخصیات سے امداد کی اپیل کی جائے گی صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں۔موجودہ ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات میں وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری بلوچستان،ضلعی انتظامیہ اور دیگر امدادی اور ریسکیو ادارے دن رات مصروف عمل ہیں۔ سیلاب متاثرین کی ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گیالیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور غیر ضروری خبروں کو بنیاد بنا کر امدادی سرگرمیوں پر تنقید سے گریز کیا جائے۔غیر ضروری تنقید کرنے کے بجائے لوگوں کی مشکلات اور پریشانی میں صوبائی حکومت انتظامیہ اور دیگر اداروں کا ساتھ دیں۔بلا جواز اور بے بنیاد تنقید سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ اور عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام کو حکومتی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے باخبر رکھیں۔موجودہ آفات اور ہنگامی صورت حال میں تمام ادارے ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر مثبت رجحانات کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔حکومتی ترجمان غلط معلومات اور ڈس انفارمیشن کی لہر ہمارے ملک اور معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ نوجوان نسل سوشل میڈیا کا استعمال تعمیری سوچ اور مثبت رجحانات کے فروغ کے لیے کریں۔سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت، لسانیت اور قومیت کو بنیاد بنا کر ہمارے درمیان تفریق ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔نوجوان دشمن کے آلہ کار بننے کے بجائے بحثیت پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنے ملک اور وطن کا دفاع کریں۔عوام ملک دشمن عناصر کی تمام تر سازشوں کو سمجھ کر بحیثیت پاکستانی ان کو ناکام بنائیں۔فرح عظیم شاہدکھ و تکلیف کی اس گھڑی میں ہمیں بحیثیت انسانیت ،قوم اور پاکستانی ہونے کے ناطے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔کسی بھی آفت اور مشکل گھڑی میں اتفاق کی ضرورت ہوتی ہے اس موقع پر نوجوان آگے بڑھ کر امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔موجودہ صورتحال میں تمام اسٹیک ہولڈرز فیلڈ میں موجود ہیں اور صوبائی حکومت عوام کو اس مشکل گھڑی میں تہنا نہیں چھوڑے گی ۔
[…] نیوز) پاک فوج کی ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری […]