MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا

2 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) 48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔چئیرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آج بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 2950 روپے کا ہو گیا۔
کمرشل سلنڈر 11350 روپے میں فروخت ہو گا۔اس سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی 10 روپے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی تھی۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گزشتہ روز کی طرح حالیہ اضافہ بھی اوگرا کی جانب سے کسی نوٹیفکیشن کے بغیر کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اب گرمیوں میں بھی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

عرفان کھوکھر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا کی جولائی 2022 کے لیے قیمت 220روپے فی کلو تھی، جس کے مطابق گھریلوسلنڈر 2600 اور کمرشل سلنڈر 9988 روپیکا دستیاب تھا۔ایل پی جی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے سے گھریلو سلنڈر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔ قیمت میں حالیہ اضافوں کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے فی کلو بڑھنے سے 2835روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق جے جے وی ایل پلانٹ کی بندش کے باعث حکومت کو سالانہ 60 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے جب کہ بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں مزید قیمت بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ حکومت نے قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے کمی کر دی ہے ۔ اوگرا کی جانب سے جاری […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) ملک میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 95 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.