MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واپڈا سنجیدگی سے مسئلہ کو حل کرکے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کریں،کاشف حیدر

2 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان اور سماجی کارکن کاشف حیدری نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج، کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر، بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجاً بجلی کے بلز جمع نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا سنجیدگی سے مسئلہ کو حل کرکے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کریں۔ بصورت دیگر واپڈا کے ناروا سلوک کیخلاف عوام اور تاجر برادری کیساتھ پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں واپڈا کیجانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو سمیت تاجر برادری کو بھی عذاب میں مبتلا کردیا ہیں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج جبکہ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہورہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے ویلڈنگ، درزی، پرنٹنگ پریس، اور بجلی سے منسلک دیگر کاروبار کے دیہاڈی دار مزدور نان شبینہ کا محتاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 سے 12 گھنٹے کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی آتی بھی ہے تو وولٹیج کی کمی کی وجہ سے برقی آلات جل کر ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے گھریلو سمیت تاجر برادری کو ماہانہ ہزاروں روپے کا نقصان اٹھانا پڑھتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاجاً بجلی کے بلز جمع نہیں کرینگے۔ اور واپڈا کے ناروا سلوک کیخلاف عوام اور تاجر برادری کیساتھ پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یہاں جاری ہونیوالے بیان میں کاشف حیدری کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے وولٹیج میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بعد واپڈا والوں نے بھی شدید گرمی میں شہریوں کا ریمانڈ لینا شروع کر دیا، اگر ایسے ہی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی تو شہری سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سے متعلق بارہا کیسکو حکام کو شکایات درج کرائی، پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا، مجبوراً ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا صوبائی حکومت کیسکو حکام کو غیر ا علانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور وولیٹج پورا کرنے کا پابند بنائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی آسکے بصورت دیگر تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا، سریاب روڈ، بروری روڈ بہادر […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار3 سو 21 میگا واٹ تک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.